راج پتھ پر ہنر ہاٹ 13فروری سے

0
0

نئی دہلی (یواین آئی)اقلیتی امور کی مرکزی وزارت ،دارالحکومت کے راج پتھ پر واقع انڈیا گیٹ لان میں 13سے 23 فروری تک منعقد کئے جانے والے ہنر ہاٹ کی تھیم ‘کوشل کو کام’ہوگی۔
اقلیتی وزارت کی جانب سے منعقد 20ویں ہنرہاٹ کا افتتاح وزیر ریل مسٹر پیوش گوئل،اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری13فروری کو کریں گے ۔جس میں ملک بھر کے ہنر کے استاددستکار اور فن کار حصہ لیں گے ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہنرہاٹ ملک بھر کے دستکاروں ،فن کاروں،خانساموں کے ملک کے وراثت کو بااختیار بنانے کا میگا مشن ثابت ہورہا ہے ۔مسٹر نقوی نے کہاکہ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت ،وزیراعظم نریندرمودی کے ملک کی وراثت کو موقع -بازار مہیا کرانے کے ڈریم پروجیکٹ کو مضبوط کررہاہے ۔اقلیتی امور کی وزارت ملک کے کونے کونے کے ہنرمندوں کی شاندار وراثت کا تحفظ کرنے اور انہیں قومی-بین الاقوامی بازار مہیاکرانے کا تاریخی کام کررہی ہے ۔مسٹر نقوی نے کہاکہ ہنرہاٹ کی کامیابی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے تین برسوں میں ہنر ہاٹ کے ذریعہ سے تقریباً تین لاکھ دستکاروں ،فنکاروں،خانساموں کو روزگار اور روزگار کے موقع مہیا کرائے گئے ہیں۔ان میں بڑی تعداد میں ملک بھر کی خواتین دستکار بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نہ صرف دستکاروں ،فن کاروں کو روزگار دے رہی ہے بلکہ ملک کی ختم ہوتی دسکتاری ،فن کاری کی وراثت کی ترقی بھی کررہی ہے ۔حکومت نے ملک کے الگ الگ حصوں میں 100ہب منظور کئے ہیں۔ان ہنر ہب میں دستکاروں ،فن کاروں ،روایتی خانساموں کو حالیہ ضرورتوں کے حساب سے تربیت دی جارہی ہے ۔ان کے ہنر کو اور نکھارا جارہا ہے اور ان کے دیسی مصنوعات کو قومی -بین الاقوامی مارکٹ مہیا کرائی جارہی ہے ۔اس سے پہلے دہلی،ممبئی ،پریاگ راج،لکھنؤ،جے پور،احمدآباد،جیدرآباد،پدوچیری،اندور وغیرہ مقامات پر ہنر ہاٹ منعقد کئے جاچکے ہیں۔اگلے ہنر ہاٹ کا انعقاد رانچی میں (29فروری سے 8مارچ)اور چنڈی گڑھ میں 13مارچ سے 22مارچ تک منعقد کیا جائے گا۔مسٹر نقوی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہنر ہاٹ کا انعقاد گروگرام،بینگلورو،چنئی،کولکاتہ،دہرادون،پٹنہ،بھوپال،ناگپور،رائے پور،پدوچیری،امرتسر،جموں ،شملہ،گوا،کوچی،گوہاٹی،بھوونیشور،اجمیر وغیرہ میں کیاجائے گا۔نئی دہلی میں منعقد کئے جانے والے ہنر ہاٹ میں 250سے زیادہ اسٹال لگائے جائیں گے ۔یہاں مختلف ریاستوں کے روایتی لذیذ پکوان بھی باورجی خانہ سیکشن میں اپنی لذیذ خوشبوؤں سے لوگوں کو متوجہ کریں گے ۔اس کے علاوہ روزانہ ہونے والے ثقافتی پروگرام لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا