درابہ میں ہولناک آگ کی واردات

0
0

دکان میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

افتخارجعفری

سرنکوٹ؍؍درابہ میں ہولناک آگ کی واردات دکان میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔گزشتہ شب کم و بیش بارہ بجے کے قریب درابہ ملک مارکیٹ میں آگ کی ہولناک واردات ہوئی جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق رابہ ملک مارکیٹ میں محمد عظیم ولد حبیب علی خان ساکنہ در آبہ جس کی ملک مارکیٹ میں کریانہ منیاری کی دکان تھی شاٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچتی اس وقت تک تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا عظیم خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ میں غریب ہوں اسی دکان سے بال بچوں کی کفالت کرتا تھا میرے پاس آپ کچھ بھی نہیں بچا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ قدرتی آفت قرار دے کر اسے معقول معاوضہ دیا جائے تاکہ میں ازسرنو دکان ڈال کر اپنے بال بچوں کی کفالت کر سکوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا