اشنگٹن، 13 فروری (اسپوتنك) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبدللہ آل سعود کے ساتھ واشنگٹن میں ایک میٹنگ کے دوران مغربی ایشیا میں ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگس نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پومپيو اور مسٹر آل سعود نے ایران حکومت کے غیر مستحکم رویے کا مقابلہ کرنے کی مسلسل ضرورت سمیت دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ‘‘ ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے یمن میں جاری بحران کے سلسلے میں گفت وشنید کی اور حال ہی میں سعودی عرب کی سرحد پر حوثی باغیوں کی طرف سے کئے گئے حملے کے تعلق سے بھی بات چیت کی ۔ مسٹر اورٹیگس نے کہا کہ مسٹر پومپيو نے یمن میں جاری لڑائی کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے بھیجے گئے خصوصی سفیر مارٹن گرفیتھس کی حمایت کی دوبارہ تصدیق کی