ضلع اسپتال سمیت گاندربل کے کء اسپتالوں میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کی کمی کا شاخسانہ۔مریضوں کو علاج و معالجہ کے حصول میں مشکلات۔
مختار احمد
گاندربل؍؍اگرچہ مرکزی اور جموں کشمیر لفٹنٹ گورنر انتظامیہ جموں۔کشمیر میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم رکھنے کے لئے بڑے بڑے اقدام کر رہی ہے تاہم طبی مرکزوں میں۔عملے کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو علاج و معالجہ کی خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع گاندربل میں قائم 200بستروں پر مشتمل ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کی وجہ سے ضلع کے مریضوں کو حصول علاج میں زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع میں اگرچہ 50مڈیکل آفسروںکی ضرورت ہے تاہم اس وقت اسپتال میں صرف 7میڈیکل افسر کام کر رہے ہیں اسی طرح اسپتال میں 90 نرسوں کی جگہ صرف 20 موجود ہیں جبکہ نرسیگ آڈرلی اسٹاف کی تعداد اس وقت صرف 7ہیں جبکہ 90 کی ضرورت ہے نیز 15 ایف ایم پی ایچ ڈبلیو کی جگہ صرف 4 کام کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپتال میں دیگر تشخیسی عملے کی بھی کافی کمی ہونے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے ایمبلنسوں کی بھی کمی ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع اسپتال میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے ضلع کے بلاک گاندربل سے تقریبا 30سے زیادہ طبی عملے کو کم کرکے ضلع اسپتال گاندربل میں اٹیچ کر کے تعینات کیا گیا اسی طرح بلاک کنگن سے تقریبا 12کے قریب طبی عملے کو اٹیچ کر کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال(ٹراما) کنگن میں تعینات کئے جس کی وجہ سے بلاک سطح پر بھی مریضوں کو علاج و معالجہ کرانے میں مشکلات پیش آرہے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع میں ضلع اسپتال اور سب ضلع اسپتال سمیت 24 گھنٹے کام کرنے والے طبی مراکز میں طبی عملے کی کمی کی۔وجہ سے مریضوں کو معقول علاج نہیں مل۔رہا ہے۔دریں اثنا بلاکوں سے ضلع اسپتال اور سب ضلع اسپتال اٹیچ کئے گئے طبی عملے کو واپس اپنے اپنے بلاکوں میں دبارہ تعینات کرنے کے حوالے سے ڈائریکڑ ہیلتھ سروسز کشمیر نے دسمبر 2019کو ایک آڈر زیر نمبر DHSK-2585-2640 اجراء کر کے تمام بلاک مڈیکل آفسروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور اپنے سٹاف کو واپس بلائیں اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس سٹاف کی تنخواہیں روک دی جائیں۔ضلع اسپتال گاندربل میں سٹاف کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے چیف میڈیکل افسر گاندربل اورمیڈکل سپریڈنٹ ضلع اسپتال گاندربل نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے پہلے ہی محکمے کے اعلی افسران کو آگاہی دی ہے تاہم۔آج تک اس سلسلے میں کوء بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اسپتال پر مریضوں کے زبردست رش کو دیکھ کر انہوں نے دیگر بلاکوں سے سٹاف کو یہاں تعینات کیا تاکہ مریضوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔