ڈی جی فائر سروسز نے خراج تحسین پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈائریکٹوریٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ایک اطلاع کے مطابق آج یہاں گول پُلی تالاب تلو کے نزدیک رونما ہوئے آگ کی وارِدات میں تین فائر مین فوت ہوئے۔اپنے ایک بیان میں محکمہ نے کہا ہے کہ آگ کی وارِدات کی خبر موصول ہوتے ہی فائر سٹیشن کنال ، روپ نگر ، سٹی اور گاندھی نگر ہیڈ کوارٹروں سے فائر ٹینڈر جائے واردات کی طرف روانہ ہوئے تاہم آگ بجھانے کی عمل کے دوران متعلقہ عمارت منہدم ہوئی جس میں پانچ فائرمین پھنس گئے ۔اُن میں سے دو فائرمین اور چار شہریوں کو بچایا گیا اور انہیں جی ایم سی جموں علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا۔ ایس ڈی آر ایف اور مقامی پولیس کی مدد سے ایک بچائو اوپریشن شروع کیا گیا تاکہ پھنسے ہوئے فائر مین کی نشاندہی کی جاسکے ۔کافی کوششوں کے بعد پھنسے ہوئے فائر مین بے ہوشی کی حالت میں متعلقہ عمارت سے برآمد کئے گئے اور انہیں جی ایم سی بخشی نگر جموں منتقل کیا گیا جہاں انہیں ہسپتال کے حکام نے پہلے ہی مردہ قرار دیا۔ڈی جی فائراینڈ ایمرجنسی سروسز وِی کے سنگھ نے فوت شدہ افراد رتن چند ، محمد اسلم اور وِمل رینہ کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا ہے۔