بھج؍؍باردر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)نے گجرات میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک سے ایک پاکستانی درانداز کو پکڑا ہے ۔بی ایس ایف کے ایک افسر نے آج یواین آئی کو بتایا کہ بارڈر پلرنمبر 1024/3کے نزدیک راپر تعلقہ کے واگڑ ایکسٹنشن سے کل پکڑے گئے پاکستانی کی شناخت احمددلاور خان(38)کے طورپر کی گئی ہے اور کراچی کہ شاہ نواز بھٹو کالونی کا رہنے والا بتایا جاتا ہے ۔بالاسر تھانے کی پولیس نے شروعاتی پوچھ گچھ کے بعد اسے مشترکہ پوچھ تاچھ ٹیم کو سونپ دیا ہے