سورج بڑجاتیہ نےگھریلو فلموں سے شائقین کا دل جیتا

0
0

ممبئی، 21 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے گھریلو ، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔

ممبئی میں 22 فروری 1964 کو پیدا ہوئے سورج بڑجاتیہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ڈائریکٹر سال 1989 میں ریلیز فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے کیا ۔
رومانوی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی،جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔
یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
ان کی اس فیملی ڈرامہ فلم نے اس دور میں دوستی، محبت کا ایک نیا رشتہ پیش کیا۔
سلمان اور بھاگیہ شری کی یہ ہٹ فلم 29 دسمبر، 1989 میں ریلیز ہوئی تھی۔
یہ فلم اتنی بڑی ہٹ ثابت ہوئی کہ سال کی ٹاپ گراسر بن گئی تھی۔

سلمان خان کا رشتہ سورج بڑجاتیہ سے کافی پرانا ہے۔
سورج کی فلموں نے ہی سلمان کو بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان دلائی ہے۔
دراصل سورج نے سلمان کی فلم سے ہی بطور ڈائریکٹر پہل کی تھی اور پھر ان کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں دے کر سلمان کو بالی ووڈ میں سپر ہیرو کے طور شناخت دلائی۔

سال 1994 میں انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ بنائی۔
اس فلم میں سلمان کے ساتھ مادھوری دکشت نے اداکاری کی تھی۔
یہ فلم بھی خاندانی پس منظر پر مبنی تھی۔
اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔
اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور آل ٹائم گریٹ ہٹس میں شمار ہو گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا