لازوال ڈ یسک
ٹھاٹھری؍؍ نہرو یوا کیندر کے رضاکار کی جانب سے بلاک گندنہ کے گاؤں بریسونا میں صفائی کے مختلف فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ مل کر پورے گاؤں میں صفائی بھی کی۔عوام تک بیداری کرتے ہوئے این وائی کے کے رضاکاروں نے کافی اور پروگرام پر بیداری دی۔پنچایت کے نائب سرپنچ محمد سلیم نے رضاکاروں کا شکریہ ارا کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں پہلی بار سووچھتا پر پروگرام کروایا گیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ بیداری کے ساتھ کھیل کود کے پروگرام بھی کائیں جائیں تاکہ نوجوانوں کا ہنر بھی پیش کر سکیں ۔اس پراگرام کو منعقد کرنے والے رضاکار بلال احمد بلاک گندنہ سے یہ پروگام مورخہ 6 فروری کو کیا گیا تھا۔