بیوپار منڈل کی ایک میٹنگ میں صحافیوں پر الزام عائد کئے گئے تھے
عمرارشدملک
راجوری پریس کلب راجوری کے تمام ممبران کی ایک اہنگامی میٹنگ پر یس کلب صدر اویناش جسیال منعقد ہوئی جس میں تمام صحافیوں سے شرکت ۔ میٹنگ کا مقصد گزشتہ روز بیوپار منڈل راجوری کی میٹنگ میں راجوری کے صحافیوں پر الزامات عائد کئے گے ہیں جس پر راجوری کے صحافیوں نے تبادلہ خیال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بیوپار منڈل راجوری (وجے گروپ) نے ٹاﺅن حال راجوری میں گزشتہ شام تاجروں کی میٹنگ کی جس میں کچھ دوکانداروں نے حصہ لیا اور اس دوران وہاں موجود کچھ دوکانداروں نے راجوری کے صحافیوں کو ضلع انتظامیہ کا تنخواہ دار قرار دیا کیونکہ ضلع انتظامیہ نے راجوری قصبہ میں ڈیولپمنٹ کا کام شروع کیا اور غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لئے بھی مہم شروع کی جو کہ کچھ دوکانداروں کو پسند نہیں آیا اسلئے تاجروں نے صحافیوں پر الزامات لگائے کہ راجوری کے صحافی ضلع انتظامیہ کے کنٹرول میں ہیں اور ان کے مطابق ہی نیوز کرتے ہیں جبکہ بیوپار منڈل کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کو ئی سچائی نہیں ہے ۔ تاجروں کی میٹنگ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کا کوئی پروگرام میڈیا نہیں چھوڑتی لیکن ہماری میٹنگ کی نیوز کرنے کے لئے وہ نہیں آئے وہیں اس کے جواب میں پریس کلب کے ترجمان اعلیٰ سمیت بھارگو نے کہا کہ پریس کلب میں کسی بھی تاجر یا بیوپار منڈل کی طرف سے میٹنگ کی دعوت نہیں آئی اور اگر کسی ایک کو دعوت دی گئی ہے تو وہ ذاتی طور پر دی گئی ہے ناکہ پریس کلب ممبرکی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے ۔ سمیت بھارگو نے کہا کہ ہم کسی کے بھی کنٹرول میں نہیں ہیں بیوپار منڈل نے کون سا احتجاج کیا ہے جو ہم نے چھپا اور کب ہمیں دعوت دی گئی ہے نیوز کرنے کی جو ہم نے نظرانداز کی ہو ۔سمیت بھارگو نے کہا کہ میڈیا آزادانہ کام کررہا ہے اور لوگوں کی مشکلات کو اُجاگر بھی کررہے ہیں اور کچھ لوگوں کو مفت کی لیڈری کرنی ہے جس میں ہم ان کا ساتھ نہیں دیتے اسلئے ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ وہیں اس موقع پر شکتی شرما نے بھی تاجروں کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ بیوپار منڈل ہم پر لگائے الزامات ثابت کرئے یا معافی مانگے کیونکہ ہم کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں ہماری مرضی ہے کہ ہم کس کو نیوز میں جگہ دے ۔ وہیں پر یس کلب کے صدر اویناش جسیال نے پریس کلب کی طرف سے بیوپار منڈل کے کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ بیوپار منڈل کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور اگر ایک بھی الفاظ سچا ہے تو بیوپار منڈل ثابت کرئے ۔ انہوں نے کہا جو کام کرئے گا اس کو نیوز میں جگہ ملے گی جو گھر میں رہے کر نیوز میں جگہ لینا چاہتا ہے تو وہ ہم نہیں دے گے ۔ انہوں نے کہا کہ راجوری میں 3بیوپار منڈل ہیں جبکہ عرصہ دراذ سے بیوپار منڈل کے الیکشن ہی نہیں ہوئے ایسے میں کون کس حیثیت میں ہے سب کو معلوم ہوچکا ہے اور اگر کسی کو ضلع انتظامیہ کے کام پسند نہیں ہیں تو اعتراض کرئے اور احتجاج کرئے پھر اس کو نیوز میں جگہ مل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے والے کو اہمیت دی جاتی ہے بغیر کام کے کسی کچھ حاصل نہیں ہوتا اور اس وقت کچھ مفاد پرست دوکاندار سب تاجروں کے نام پر اپنی سیاست کررہے ہیں تاکہ ان کو کچھ مفاد مل سکے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔ وہیں اس موقع پر پریس کلب ممبران میں سینئر صحافی وریندر ملہوتر ،جمشید ملک،عارف قریشی ، عبدلقیوم لون ، عمرارشدملک،امیت شرما ، ایمروز سوری ،آزاد راحت ،اکھیل مہاجن ، ویشال شرما ، سوشیل دتا ،سہیل شرما ، سہیل اہنگر،کش گپتا ، شوام ، سجے بالی،امیت شرما ،انکیت کیسراور دیگر بھی شامل تھے۔