پٹنہ میں بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی پورے علاقے میں افرا تفری

0
0

پٹنہ؍؍بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیر کی صبح گاندھی میدان تھانہ علاقے دلدلی روڈ میں واقع ایک مکان میں دھماکہ ہو گیا۔ اس سے دو مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔ دھماکہ ہوتے ہی علاقے میں افرا تفری مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے۔ ایک خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گھر میں رکھے ہوئے بم میں دھماکہ ہوا ہے۔واقعہ کے سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زبر دست تھا کہ مکان میں رہنے والے بہت سے لوگ بھی دورجا گرے۔ ایک کے بعد ایک کر کے دو زوردار دھماکے ہوئے ہیں اور اس دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن کوعلاج کے لئے پی ایم سی ایچ بھیجا گیا ہے۔ دھماکے کی گونج کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی۔زخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بم دھماکے سے کمرے کی دیوار گر گئی وہیں کمرے میں لگا دروازہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارد گرد کے علاقے کے مکان کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ بم دھماکے کی وجہ سے یہ تمام تباہیاں رونما ہوئی ہیں۔واقعہ کے فوراً بعد ایف ایس ایل کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے میں زخمی ہوئے لوگوں کو بم سے نکلنے والے چھرے لگے ہیں۔ موقع پر موجود مکان کے مالک نے بتایا کہ گھر کے جس حصے میں دھماکہ ہوا ہے اس میں کرایہ دار رہتے ہیں اور وہ آٹو چلاتے تھے۔ مکان میں کرایہ دار گزشتہ تین ماہ سے رہ رہا تھا لیکن مالک مکان کرایہ دارکا مکمل معلومات نہیں دے پا رہا ہے۔فی الحال تفتیش جاری ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا