مغربی بنگال اسمبلی میں حکومت نے 2.55.677 کڑور روپے کا بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ پیش کرتے ہوٸے وزیر مالیات امت مترا نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوٸے کہا کہ ملک میں معاشی بحران کیلئے مودی حکومت کی غلط پالیسیاں ذمہ دار ہیں ۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا حکومت کا آخری فل بجٹ پیش کرتے ہوئے امت مترا نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوٸی اورفرقہ پرستی پر مبنی پالیسی کی وجہ سے ملک میں امن وامان کے ماحول کو نقصان پہنچا ہے اور اس کی وجہ سے معیشت بھی متاثر ہورہی ہے ۔
امت مترا نے کہا کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے مقابلہ ملک کی معیشت کی شرح روبہ زوال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خراب معیشت سے بنگال بھی متاثر ہوا ہے ، مگر ریاست کی شرح نمو میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔ ملک میں معاشی بحران کے باوجود بنگال میں دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ، اقلیتوں کیلئے اسکالر شپ ، ای ٹینڈر اسکل ڈیولپمنٹ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1.5لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے بنگال میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔