’شاعر کی نظر عالمی سطح پر ہوتی ہے‘

0
0

ضلع اطلاعاتی مرکز پونچھ کی جانب سے مشاعرمنعقد
سید نیازشاہ
پونچھ // ضلع اطلاعاتی مرکز پونچھ کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے شعبہ ادرو کے اشتراک سے کالج آڈی ٹوریم میں ایک مشاعرہ و تمدنی پروگرام منعقد کیا ۔اس موقعہ پر ضلع پونچھ کے طول و عرض تعلق رکھنے شعراءنے اپنے کلام پیش کرکے سامعین کے قلوب کو مزین کیا۔اس موقع پر ضلع انفارمیشن آفیسر پونچھ سید عابد حسین شاہ نے بتایا کہ کثیر السانی مشاعرہ کا مقصد پونچھ کے ادبی حلقوں کی تشہیر کرنا ہے انہوں نے کہا محکمہ کا اسطرح کی سرگرمیوں کا مقصد پونچھ کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے پونچھ کو یہ اعزاز حاصل کہ اس میں بے شمار لوگ ہیں جوکہ اردو زبان کے محافظ کہلاتے ہیں اس پروگرام کی صدارت پیر پنجال ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ شوکت حسین کاظمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت انقلابی تھے اورمہمان اعزازی کے کے کپور تھے۔ علاوہ ازیں شعراءمیں حسام الدین بیتاب،سلیم تابش،صدیق احمد صدیقی،ایاز احمد سیف،محتشم احتشام ،ڈاکٹر امجد ،مجاہد مغل، کے ڈی مینی، الحاج نزیر بھٹی ،عشرت بٹ ، ڈاکٹر شمیم بانڈے کے علاوہ بھی کثیر شعراءموجود تھے۔اس دوران کالج پرنسپل پروفیسر سید مصرف حسین شاہ بھی شریک محفل رہے واضح رہے آج ضلع اطلاعاتی مرکز پونچھ کی جانب سے ایک مشاعرے و تمدنی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراءنے کلام پیش کئے پروگرام میں صحافی براردی سے سیداعجازالحق بخاری،پرتپال سنگھ ،وجاہت بخاری،حسین محتشم،راجیش ٹنڈن،سلیل رینا،ظہیر عباس ، سہیل ڈار ، مختار شیخ کو اعزازی مومنٹو سے نوازہ گیا نظامت کے فرائض پردیپ کھنا نے انجام دیئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا