ڈی سی شوپیاں نے کسان کریڈ ٹ کارڈ اسکیم کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک

شوپیاں ؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں چوہدری محمد یاسین نے آ ج کسان کرڈٹ کارڈ اسکیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افیسران اور متعلقہ بینک منیجروں نے شرکت کی ڈی سی شوپیاں نے ہدایات جاری کہ کسانوں میںاسکیم کے تعلق سے بیداری پیدا کریں ۔انہوںنے کسانوں سے گزارش کی کہ اسکیم کے تحت بینک سے رابطہ رکھیں ۔انہوںنے کہاانتظامیہ اس کے لئے ایک مخصوص بیداری تربیت لانچ کررہی ہے جس کے تحت اسکیم سے لوگوں کو زیادہ زیادہ جوڑنے کی کوشش ہے ڈی سی نے کسانوں پر زور دیا کہ اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے پندرہ دنوں میں اپنے قریبی بینک ،تحصیل افس اور متعلقہ محکمہ کے ساتھ رابطہ کریں ۔ میٹنگ میں ضلع سطح سربراہی کمیٹی ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کی سربراہی میں بنائی گئی جوکہ تحصیل سطح کی کمیٹیوں کی سربراہی کریں گی اور اُنہیں اسکیم کے تعلق سے بیداری پیدا کرے گی ۔کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہفتہ وارانہ رپورٹ پیش کریںجس میں کسانوں کی نئی رجٹریشن پر زور دیں انہوںنے افیسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ 100فیصدی گول پانے کے لئے محنت کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا