آئی سی ڈی ایس آفسرا نے منظور نظر افراد کو ترقیوں سے نوازا
لازوال ڈیسک
اننت ناگ ؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آنگن وارڈی ورکروں اور ہیلپروں نے ضلع کے آئی سی ڈی ایس آفسر اور ان کے ماتحت عملہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے منظور نظر ورکروں اور ہیلپروں کو ترقیوں سے نوازتے ہیں جبکہ گذشتہ بیس تیس برسوں سے کام کررہے ورکروں اور ہیلپروں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوسال 2003 سے محکمہ میں کام رہے ہیں انہیں ترقی دیکر سپر وائزر بنادیا گیا ہے جبکہ جومحکمہ میں گذشتہ 30،پچیس برسوں سے کام کررہے ہیں ان کی فائلیں التوائ میں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں کہا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ایل جی گورنر گریش چیندر مرمو سے بھی بات کی ہے جبکہ عدالت میں بھی کارروائی جاری ہے اور عدالت نے ان ترقیوں پر روک لگادی ہے اس کے باوجود بھی سلسلہ جاری رکھاگیا ہے۔ آنگن وارڈی ورکروں اور ہیلپروں نے تحقیقاتی ایجنسیوں،کرائم برانچ، انٹی کورپشن بیرو اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کریں اور رشوت لیکر اپنے منظور نظر ہیلپروں اور آنگن وارڈی ورکروں کو ترقیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی انجام دیں تاکہ حقداروں کو اپنا حق مل سکے۔