افغانستان میں 18 طالبانی جنگجوہلاک

0
0

یواین آئی
مہترلام ،   (ژنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنگجو مخالف مہم کے دوران طالبان کمانڈر سمیت 18 جنگجو مارے گئے ہیں ۔ فوج نے ہفتہ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا ضلع علیشنگ میں فوجی مہم میں طالبان کے نام نہاد ریڈ یونٹ کے کمانڈر ملا برادر سمیت 18 جنگجو مارے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ضلع علیشنگ میں خود ساختہ گورنر قاری معراج الدین اور کئی دوسرے جنگجو زخمی ہو گئے ۔ فوجی مہم میں طیاروں کا استعمال کیا گیا اور کئی گاؤں جنگجوؤں سے آزاد کرائے گئے ہیں۔بیان میں بتایا کہ گیا ہے کہ فوجی مہم کے دوران چار فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ دارالحکومت کابل سے 90 کلومیٹر دور کی دوری پر واقع صوبہ لغمان کے مھترلام علاقے میں طالبان جنگجو سرگرم ہیں ۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا