نمائندہ لازوال
رام بن؍؍پروٹیکشن آف ہیومنٹی آرگنائزیشن رام بن کی جانب سے رام بن پبلک ہائی اسکول رام بن میں منشیات مخالف مقابلہ کا کیا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں چیئرمین رام بن پبلک ہائی اسکول رام بن ریاض وانی نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی جبکہ چیئرمین پروٹیکشن آف ہیومنٹی آرگنائزیشن اختر عباس مہمان ذی وقار تھے ۔اس دوران اشتیاق احمد بالی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔تقریب میں کئی بچوں نے شرکت کی اور منشیات کے انسانی زندگی اور سماج پر پڑنے والے بْرے پر روشنی ڈالی ۔جے کی آر ای ٹی ٹی ایف کے سینئر نائب ضلع صدر رام بن تیرتھ سنگھ بلوال نے بولتے ہوئے کہا کہ بچے مستقبل کی ذمہ وار ہیں اسلئے انہیں سماج میں بدلائو لانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ نوجوان نسل منشیات سے ہٹ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور اپنا مستقل کو روشن کریں ۔اس دوران مہمان خصوصی ریاض وانی اور اختر عباس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔