ریڈیو کشمیر جموں سے کشمیری پروگرام روزانہ نشر کرنے کی مانگ

0
0

لازوال ڈیسک

راجوری؍؍کوشر مرکز نے راجوری میں ایک کشمیری ادبی نشست کا انعقاد زیرِ صدارت پروفیسر بشیر ماگرے کیا،جس میں شعراء ،اُدباء اور کشمیری بہی خواہوں نے حصہ لیا۔اجلاس کے منعقد کرنے کا مقصد صوبہ جموں میں کشمیری زبان و ادب اور ثقافت کی ترقی و بہبود پر تفصیل سے نقاد پر بحث عمومی اور خطہ پیر پنجال اور چناب ویلی میں خصوصی طور سے ہوئی۔تفصیل سے گفت و شنید ہونے کے بعد کوشر مرکز نے درج ذیل ریزولیشن بااتفاقِ راے منظور کئے۔یہ کہ ہم حکو مت کے اس فیصلہ کی پُر زور سراہنا اورحمایت کرتے ہیں جس میں مادری زبان کو اول درجہ سے بارھویں جماعت تک پڑھانے کی منظوری دی ہوئی ہے،لہٰذا جموں صوبہ میں کشمیری مادری زبان کو باضابطہ پڑھائے جانے کے اقدامات کئے جائیںیہ کہ کشمیری والے علاقہ جات میں پرائمری تا ہایراسکنڈری سطح تک اداروں میں کشمیری پڑھانے والے اُساتذہ کی اسامیاں منظور کی جایئں،یہ کہ کشمیری پڑھاے جانے کے لئے اُساتذہ کی تربیت کا اہتمام کیا جاے،یہ کہ ریڈیو کشمیر جموں سے باقاعدہ روزانہ ادھ گھنٹہ کا کشمیری پروگرام نشر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری نیوز بلوٹن بھی جاری کیا جاے۔یہ کہ ٹیلی ویژن سنٹر جموں سے کم سے کم دو گھنٹہ کا پروگرام روزانہ کی بنیادوں پر ٹیلی کاسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری خبریں بھی شامل کی جائیں ۔یہ کہ جموں یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں کشمیری ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔یہ کہ کشمیری والے تمام علاقوں میں ہایراسکنڈری اور کالجوں میں کشمیری لیکچرار کی اسامیاں منظور کی جایئں۔یہ کہ BGBUراجوری کے مرکز برائے مختلف زبانوں کو عملاـ شروع کیا جائے ا ور کشمیری زبان کی ترقی اور بہبود کو خطہ میں یقینی بنایا جائے ۔یہ کہ جموں کشمیر کلچرل اکاڈمی کے جموں دفتر میں کشمیری سیکشن کا قیام مستقل کیا جائے تا کہ صوبہ جموں کے کشمیری شعرا،اُدباء اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے شبیر راتھر نے حکومت سے پُر زور اپیل کی کہ صوبہ جموں میں کشمیری زبان و ادب اور ثقافت کے تحفظ اور ترقی کے جامعہ اقداما ت کی عمل آوری پر خصوصی توجہ دے کر مادری زبان کی پاسداری کی جائے۔کلچرل اکاڈمی سب آفس راجوری؍پونچھ کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے شبیر راتھر نے کلچرل آفیسر کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات پر اطمنان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پیر پنجال میں کشمیری لسانی پسماندگی کے پیشِ نظر خطہ میں خصوصی توجہ دے کر احساسِ محرومی کا ازالہ کر کے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا