شری رنبیر ایشورر مند ویلفیئر کمیٹی تیاریوں میں جُٹی
پریتی مہاجن
جموں ؍؍ شری رنبیر ایشور مندر ویلفیئرکمیٹی اور جموں اینڈ کشمیر درمارتھ ٹرسٹ کی جانب سے جموں میں شیو بارات (شوبایاترا ) کاانعقاد20 فروری2020کو ہوگا ۔میڈ یا سے بات کرتے ہوئے شری ریشی بن مہانت رنبیر ایشور مندر نے کہا یہ شوب یاترا رنبیر ایشور مندر سے تین بجے شروع ہوکر اولڈسٹی وز، سٹی چوک، اندرا چوک،ہری مارکیٹ رگوناتھ بازار چوک ، اولڈ ہسپتال روڈ ، پرانی منڈی لنک روڈ ،جین بازار ، پکا ڈنگا ، موتی بازار پریڈ چوک،سے ہوتے ہوئے رنبیر ایشور مندر میں اختتام پزیر ہوگی بعدازاں کمیٹی کی جانب سے21فروری کو مفت طبی کیمپ منعقد کیا جائے گا جس میں ماہر ڈاکٹر مفت طبی معائینہ کریں گے مہار شیو راتری کے موقعہ پر مذہبی ، اور کلچرل پروگراموں کا انعقادہوگا۔ انہوںنے کہاتمام لوگ اس یاترا میں شرکت کریں اور مارکیٹ کو سجائیں اور یاترا ستقبال کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکل کر لارڈشیوا کا اشیرواد لیں ۔ اس موقعہ پر اون کارشرما(نندی جی)،صدر،راج کمار گپتا،امت گپتا، راجندروجے مگوترا،نائب صدر ایڈوکیٹ کپل شرما،ایڈوکیٹ جوتی ساروپ مشرا ترجمان لیگل ایڈوائزر ٹرسٹ، مندیپ شرما موہن شرما،ڈاکٹر سنی گپتا، ریکھا شرما صدر وومین ونگ ،ڈالی ابرال نائب صدر ومین ونگ،سریندر بھگت اور دیگران موجود تھے ۔