محبوبہ مفتی کاقصور؟

0
0

فوج کیخلاف اورجنگجوئوں کے حق میں بیاناتPSAکاوجہ
کے این ایس

نئی دہلی؍؍سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرپبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکئے جانے کی وجوہات میں بتایاگیاہے کہ موصوفہ نے فوج کیخلاف اورجنگجوئوں کے حق میں بیانات دینے کیساتھ ساتھ علیحدگی پسندوں کیساتھ تعاون اوراشتراک کی کوشش کاارتکاب بھی کیا۔موقر انگریزی روزنامہ ’دی ہندئو‘ نے محبوبہ مفتی کیخلاف پی ایس اے ڈوزیئر کاحوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں اسبات کاانکشاف کیاہے کہ سابق وزیراعلیٰ اورمین اسٹریم لیڈرنے علیحدگی پسندوں کیساتھ تعاون یااشتراک عمل کی کوشش کی ۔ ڈوزیئرمیں محبوبہ مفتی کے اُن ٹویٹس کاحوالہ دیاگیاہے ،جن میں موصوفہ نے مارے جانے والے جنگجوئوں کے حق میں اورفوج کیخلاف اپنے تاثرات ظاہرکئے ۔ایک ٹیویٹ جسکاڈوزیئرمیں حوالہ دیاگیاہے ،میں محبوبہ مفتی نے الزام لگایاہے کہ فوج جنگجوئوں کیخلاف نیوکلیائی ہتھیاروں کااستعمال کرتی ہے۔جبکہ ڈوزیئرمیں محبوبہ مفتی کاوہ ٹویٹ بھی بطورثبوت شامل رکھاگیاہے ،جس میں موصوفہ نے طلاق ثلاثہ قانون کی مخالفت کی تھی ۔پی ایس اے ڈوزیئرمیں محبوبہ مفتی کی جانب سے دفعہ370اور35Aکی منسوخی کیخلاف اوران دونوں دفعات کے حق میں دئیے گئے بیانات اورتقاریر کابھی حوالہ دیاگیاہے ۔ڈوزیئرمیں سابق وزیراعلیٰ جولائی2019میں محبوبہ مفتی کی اُس تقریر کابھی حوالہ دیاگیاہے ،جس میں موصوفہ نے کہاتھا’دفعہ35Aکیساتھ چھیڑ چھاڑکرنابارودکوہاتھ لگانے کے برابرہے‘۔محبوبہ مفتی نے تب کہاتھا’جوہاتھ دفعہ35Aکیساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کیلئے اُٹھیں گے ،وہ ہاتھ ہی نہیں ،ساراجسم جل کرراکھ ہوجائیگا۔ڈوزیئرمیں محبوبہ مفتی کے اس بیان کابھی حوالہ دیاگیاہے ،جس میں انہوں نے کہاتھا’اگردفعہ370کومنسوخ کیاگیاتوجموں وکشمیرمیں قومی پرچم یعنی ترنگالہرانے والاکوئی نہیں رہے گا‘۔سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ پرلاگوکئے گئے پی ایس اے کیلئے بھی کچھ ایسے ہی بیانات کاحوالہ دیاگیاہے ۔نیوزرپورٹ کے مطابق عمرعبداللہ نے دفعہ370اور35Aکے حق میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران بیانات دیتے ہوئے خبردارکیاتھاکہ اگران دونوں دفعات کیساتھ کوئی چھیڑچھاڑ کی گئی تودستاویز الحاق پربحث کاباب کھل جائیگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا