غیرملکی سفارتکارپھرآئیں گے

0
0

بھارت سرکارجموں وکشمیرکی صورتحال سے متعلق کچھ چھپانانہیں چاہتی :ایس جئے شنکر

لازوال ڈیسک/کے این ایس

نئی دہل/سرینگر/جموں؍؍یمرکزی سرکارنے غیرملکی سفارتکاروں کے ایک اوردورہ جموں وکشمیرکااصولی فیصلہ لیاہے ،اوراگلے ہفتے غیرملکی سفارت خانوں کے20تا25ارکان پرمشتمل وفد سری نگراورجموں پہنچے گا۔ماہ جنوری کے برعکس اس مرتبہ غیرملکی سفاتکاروں کے گروپ میں یورپین سفیر بھی شامل ہونگے ۔غورطلب ہے کہ گزشتہ دنوں یورپین پارلیمان میں شہریت ترمیمی قانون اورجموں وکشمیرکی صورتحال سے متعلق نصف درجن قراردادوں کوزیرغورلایاگیا،تاہم ان قراردادوں پرووٹنگ کرانے کامعاملہ مارچ تک التوء میں ڈالتے ہوئے بتایاگیاتھاکہ پہلے دونوں معاملات سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاہے کہ مرکزی سرکارنے غیرملکی سفارتکاروں کودوسری مرتبہ جموں وکشمیرکادورہ کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،اوراس سلسلے میں وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے جمعہ کی شام اپنے دفترمیں یورپی ممالک کے نئی دہلی میں تعینات ہائی کمشنروں کیساتھ ایک اہم میٹنگ کی ،جس دوران انہوں نے یورپین سفیروں کوغیرملکی سفارتکاروں کودوسری مرتبہ جموں وکشمیربھیجنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔وزیرخارجہ نے یورپین سفیروں کوبتایاکہ بھارت سرکارجموں وکشمیرکی صورتحال کودنیاکے سامنے رکھناچاہتی ہے ،اورہم چاہتے ہیں کہ غیرملکی سفارتکارخودوہاں جاکردیکھیں کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعدجموں وکشمیر میں کیسے حالات پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے یورپین سفارتکاروں کوبتایاکہ بھارت سرکارجموں وکشمیرکی صورتحال سے متعلق کچھ چھپانانہیں چاہتی ہے بلکہ سرکارکی پالیسی ہے کہ غیرملکی سفیر وہاں متواتر بنیادوں پرجاکرخوداسبات کامشاہدہ کریں کہ وہاں کیسی صورتحال پائی جاتی ہے ۔اس دوران میڈیارپورٹس میں مزیدبتایاگیاکہ ممکنہ طورپراگلے ہفتے جموں وکشمیرکادورہ کرنے والے لگ بھگ2درجن سفارتکارسری نگراورجموں میں قیام کے دوران سیکورٹی وسیول حکام ،انتظامیہ کے ذمہ داروں،سیول سوسائٹی کارکنوں اورانتظامیہ کے چنندہ سیاسی لیڈرون کیساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔خیال رہے 9اور10،جنوری کوجموں وکشمیر کادورہ کرنے والے غیرملکی سفیروں کوبادامی باغ سری نگرمیں فوجی ہیڈکوارٹر میں اعلی فوجی حکام کیساتھ ملاقات کی تھی ،جس دوران فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ اوردیگرفوجی حکام نے غیرملکی سفارتکاروں کوکشمیر کی اندرونی صورتحال کیساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول پرپیش آنے والے سیزفائرخلاف ورزیوں اوردراندازی کے واقعات سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی تھی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی سفارتکاروں کودوسری مرتبہ جموں وکشمیرکادورہ کرانے کے حوالے سے گزشتہ ماہ سے صلاح مشورہ چل رہاتھا،تاہم غیرملکی بالخصوص یورپین سفارتکاروں کااسبات پرزورتھاکہ اُنھیں سری نگرمیں نظربند تین سابق وزرائے اعلیٰ سے ملنے کی اجازت دی جائے ،تاہم اب اسبات کے کم ہی امکانات ہیں کہ اگلے ہفتے واردکشمیرہونے والے غیرملکی سفارتکاروں کوڈاکٹر فاروق ،عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ تینوں سابق وزرائے اعلیٰ اب پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندہیں ۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاہے کہ میونک سیکورٹی کانفرنس جوکہ14سے16فروری تک ہورہی ہے ،سے پہلے غیرملکی سفارتکاروں کے دورہ جموں وکشمیرکوممکن بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا