یواین آئی
واشنگٹن؍؍امریکہ جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹیکا تیار کرنے کا کام تیزی سے کررہاہے ۔امریکہ کے ایک میڈیکل افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشن ڈیسیز کے ڈائریکٹر انتھنی فوسی نے صحت اور انسانی خدمات کے امریکی محکمے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ٹیکا تیار کرنے کے لئے بایوٹیک کمپنی موڈیرنا کے ساتھ کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 722ہوگئی ہے اور 34546افراد میں اس انفیکشن کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔دسمبر2019میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے ۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی صحت کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔