واشنگٹن ،8 فروری (اسپوتنك) تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) کا خیال ہے کہ امریکہ اور روس کے ساتھ چین کو بھی عالمی سطح پر ہتھیاروں کی روک تھام کی سمت میں مل کر کام کرنا چاہئے ۔
نیٹو کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ميرسيا جيونا نے جمعہ کو ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں یہ بات کہی ۔ ” مسٹر جيونا نے کہا’’آپ تب تک عالمی سطح کی توقع نہیں کر سکتے جب تک کہ اپنی عالمی ذمہ داریوں کو نہ نبھائیں ۔ لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ چین کو اب عالمی سطح پر ہتھیاروں پر کنٹرول کے لئے امریکہ اور روس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ‘‘۔ نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اشارہ دیا کہ ہتھیاروں پر کنٹرو ل پانے کے تحت چین کی درمیانی فاصلے کی اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ چین ہتھاروں پر کنٹرول پانے کے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے، لیکن ایک بڑی فوجی طاقت ہونے کے ناطے اس کی مزید ذمہ داریاں بھی ہیں ۔