بنی میں تمام زیرِ تعمیر رابطہ سڑکیں گردوغبار میں تبدیل ہو گئی ہیں
ابو عزیر
بنی// جہاں ایک طرف کلین انڈیا کا سنکلپ لیا جا رہا ہے تو وہیں سڑکوں کی حالت اس قدر گردو غبار دھول مٹی،کیچڑ کی شکار ہیں جو حکومت کے دعوﺅں کو واضح کر رہی ہیں ۔ضلع کٹھوعہ کے تحصیل بنی میں تمام زیرِ تعمیر رابطہ سڑکیں گردوغبار و دھول مٹی میں تبدیل ہو گئی ہوئی ہیں۔ بنی بسوہلی بنی بھدرواہ سڑک پر زیادہ تر گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے تو وہی بنی سے بسوہلی کی جانب 30 کلو میٹر سڑک اور بنی سے بھدرواہ کی جانب 20 کلو میٹر سڑک خستہ حالی کی شکار ہے اس سڑک کا ڈبل لائن کا کام چل رہا ہے جسکے کارن سڑک بڑے بڑے کھڈوں اور دوھول مٹی میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے اس سڑک پر راہگیروں کو پیدل سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ جان لیوا بن گیا ہے کیونکہ مسافروں کو گاڑیوں سے اٹھتے گردوغبار کا شکار ہونا پڑا رہا ہے تاہم بیکن سے بنی تک اس سڑک پر اسکولی طلباءروزانہ پیدل سفر کرتے ہیں جنہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اسکولی طلبہ اور راہگیروں کا کہنا ہے کہ روزانہ اس سڑک سے ہزاروں اسکولی بچوں کو اسکول جانا پڑتا ہے۔ سڑک پر پڑی دھول مٹی کے ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وہیں کئی بچوں کو اس دھول مٹی کے کارن کھانسی جیسی پریشانیوں کا سا،نا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب لوگ تنک ہو کر سڑک پر آہ جائیں گے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔