اعجاز جان کا منڈی کے سرحدی علاقہ جات کا دورہ

0
0

منڈی میں نیشنل کانفرنس کارکنان کے ساتھ کیا تبادلہ خیال
ظہیر عباس
منڈی//سابق ممبر اسمبلی پونچھ و صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس اعجاز احمد جان نے تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی مخلوط سرکار نے جگہ جگہ نئی سڑکوں کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا جن کی تعمیر کو پی ڈی پی ،بی جے پی سرکار نے ابھی تک مکمل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پونچھ حلقہ انتخاب میں تب کی سرکار نے جو کام انجام دیے ہیں ان کو بھی یہ سرکار اپنی جھولی میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے – جان نے کہا کہ این سی اور کانگریس نے عوام کی خواہش پر ساوجیاں تا چاپڑیاں بیدار تا بلنائی، جالیاں تا اتولی جالیاں تاچھیلا پلیرہ تا چھکڑی موری تا اڑئی ، بیدار تا ڈنوگام بائلہ تا موربن ،ساتھرہ تا بانڈی ،سلونیاں تا گلی سڑکوں کا کام ہاتھ میں لیا تھا مگر آج تک ان سڑکوں کی تعمیر کو مخلوط سرکار پورا نہیں کر سکی انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار عوامی اعتماد کھو چکی ہے اور عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے دریں اثنا منڈی میں نیشنل کانفرنس کے ورکران کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں ورکران نے اعجاز جان کو عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔جان نے ورکران کو یقین دہانی کروائی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوشش کریں گے اس موقہ پر عبدالاحد بٹ ،بشیر احمد نائک، غلام عباس ،اکبر پرے،محمد شریف ،محمد رفیق اور نظیر ٹھکر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا