نمائندہ لازوال
رام بن؍؍بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین بلاک رام بن امجد علی نے بلاک رام بن کی پنچائت باگنہ کا دورہ کر عوامی مسائل سْنے جس دوران نائب سرپنچ تیرتھ سنگھ، و وارڈ پنچز کے علاوہ معززین جن میں تیج رام، پرسررام، حمید احمد، عطا محمد و مظفر سوہل ان کے ہمراہ ویں موجود تھے ۔لوگوں نے چیئرمین کو علاقہ کے لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کو جلد حل کرنے کی اپیل کی ۔واضح رہے کہ علاقہ میں پینے کا صاف پانی، سڑک کی خستہ حالی اور بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی لوگوں کا سامنے طرح طرح کی مشکلات کھڑا کر دیتے ہیں ۔اگرچہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے آفیسر ان نے درپیش مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا لیکن کئی سال گْزر جانے کے بعد بھی زمینی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو نہ ملی بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین امجد علی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ دار آفیسروں کیساتھ مل کر عوامی مشکلات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔