شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کااظہارتعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی میں ایک تعزیتی اجلاس شعبہ کے صدرپروفیسرشہاب عنایت ملک کی صدارت میں منعقد ہوا، اس دوران ڈاکٹرچمن لعل بھگت، ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹر فرحت شمیم ، لائبریرین عظمت چوہدری ودیگرعملہ اورشعبہ کے طلباء واسکالروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر شعبہ اُردوکے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرمحمدریاض احمدکے والدکی وفات پر گہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاگیا۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ گذشتہ روزشعبہ اُردوکے فیکلٹی ممبر ڈاکٹرمحمدریاض احمدکے والدبہارمیں انتقال فرماگئے۔ مرحوم ایک نیک سیرت ،مخلص اورمختلف خوبیوں کے حامل شخصیت کے مالک تھے۔اس موقعہ پر شرکاء نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے اجتماعی طورپر اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کوصبرِ جمیل عطافرمانے کی دُعاکی گئی