زائد المعیاد مشروبات متعلقہ سپلائروں کو واپس کرنے کی ہدایت زائد المعیاد مشروبات متعلقہ سپلائروں کو واپس کرنے کی ہدایت ؒ

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی سرینگر نے اشیائے خوردنی اور مشروبات فروخت کرنے والے تمام دکانداروں جن کے پاس زائد المعیاد مشروبات ،بوتل بند پانی اورجوس وغیرہ کا سٹاک موجود ہے سے کہا ہے کہ وہ سات یوم کے اندر اندر اس قسم کی تمام مشروبات متعلقہ سپلائروں کو واپس کریں اوراس سلسلے میں متعلقہ دفتر کو مطلع کیا جائے۔مقررہ مدت گذرنے کے بعد جن دکانداروں کے پاس زائد المعیاد مشروبات پائے جائیں گے اُن کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کے سلسلے میںفوڈ سیفٹی کے دفترکے فون نمبر 0194-2495191پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا