لیفٹیننٹ گونر اور چیف سیکریٹری سے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ جموں میں بدھوار کو جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا ایک ایگزیکٹو اجلاس فورم کے ریاستی چیرمین فاروق احمد تانترے کی صدارت میں مہاراجہ ہری سنگھ پارک جموں میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر فورم کے سینئر نائب چیرمین بھوپندر سنگھ،ریاستی جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کے علاوہ صوبہ جموں کے ضلع صدور ، زونل صدور اور ریاستی ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق اجلاس کے دوران فورم ممبران نے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گونر جی سی مرمواور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا گیا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز سے گریڈ دوم اور سوم میں تبدیل کئے گئے اساتذہ کے علاوہ نارمل رہبر تعلیم اساتذہ کے حق میں ان کی ابتدائی پانچ سالہ سروس کو سروس ریکارڈ میں شامل کرنے، ٹرانسفر پالیسی کو لاگو کرنے، سن 2014 سے رکی پڑی ٹیچر سے ماسٹر گریڈ پروموشنز کے علاوہ مختلف وجوہات کی بنا پر گریڈ دوم اور سوم کے رکے پڑے آڈرز کو فوری طور طور پر واگذار کرنے کی مانگ کی ہے – میٹنگ کے بعد فورم کا ایک وفد چیرمین اور سینئر نائب چیرمین کی قیادت میں سمگرا ڈائریکٹر ارون کمار مہتا سے ان کے دفتر میں ملاقی ہوا – اس موقع پر فورم وفد نے مختلف مسائل کو ڈائریکٹر کے ساتھ اٹھایا جس میں خاص طور پر کی ریسورس پرسنز کے حوالے سے ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ 38 ہزار گریڈ دوم اور سوم کے اساتذہ کے علاوہ دیگر تمام اساتذہ میں سے کسی کو بھی ریسورس پرسن لیا جا سکتا ہے – اس حوالے سے انہوں نے ناظم تعلیم جموں انورادھا گپتا سے بھی فون پر بات کی اور انہوں نے بھی اس بارے میں ان کی بات پر اتفاق کیا – فورم وفد نے ڈائریکٹر کو مزید بتایا کہ کچھ ڈی ڈی اوز ان سروس ٹیچرز کو بی ایڈ امتحانات کے دوران حاضری نہ دے کر ان کے تنخواہوں سے ٹی اے کو کاٹ کر رہے ہیں اور ان کے آڈر کو نظر انداز کر رہے ہیں – ڈائریکٹر نے کہا کہ اس بارے میں پہلے بھی ڈی ڈی اوز کو بی ایڈ امتحانات میں شریک ہونے والے اساتذہ کو حاضر مانے کے لئے کہا گیا ہے اور اگر اس کی خلاف ورزی کئی پائی جاتی ہے تو اس معاملے میں سخت ایکشن لیا جائے گا – انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر ڈی ڈی اوز کو تحریر ی طور پر اس حوالے سے مطلع کریں گے – فورم وفد نے مسائل کے حل کو لیکر مثبت جواب پر ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا – اجلاس میں دیگر فورم زعمائ میں سے آرگنائزر جاوید گل، میڈیا انچارج ایم اے وانی، چیف کواڈینیٹر خلیل خان، خصوصی ایڈوائزر وجے چلوترہ، صوبائی صدر پاون کمار، نائب صدر تیرتھ سنگھ، لیگل ایڈوائزراختر عباس کے علاوہ ضلع صدور رام بن فاروق رونیال، ریاسی بھادر سنگھ رسیال، پونچھ حمید نباض ، اودہم پور کلدیپ کٹوچ، ڈودہ اسحاق رشید کے علاوہ زونل صدر بٹوت ظہیر سوہل، رام بن، زونل صدر کھمریا ل بشیر احمد میر، ویلگام ریاض احمد اور شوپیاں سے ضلع آرگنائزر عبدل الرشید کے علاوہ دیگران نے شرکت کی ۔