معزز شہریوں نے ڈی سی راجوری کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا

0
0

ٹریفک جام کا خاتمہ ممکن،عبداللہ پْل تا منڈی چوک ٹریفک دو حصوں میں تقسیم

عمرارشدملک

راجوری: اکثر عبداللہ پْل تا منڈی اور منڈی تا کھیورہ سڑک پر ٹریفک جام رہتا تھا جس وجہ سے ہمیشہ عام لوگ خاص طور پر بیمار، طلبائ، خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن ضلع انتظامیہ راجوری نے عام لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ٹریفک نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے عبداللہ پْل تا منڈی سڑک کی ٹریفک کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے ڈئیوڈر تعمیر کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد محکمہ پی ڈبلیوڈی راجوری نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ڈئیوڈر کی تعمیر کا کام شروع کیا اور عبداللہ پْل تا منڈی چوک تک ڈئیوڈر تعمیر کئے۔ اس پر محکمہ پی ڈبلیوڈی کے جونئیر انجینئر نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کی ہدایت پر محکمہ نے ڈئیوڈر کی تعمیر کے لئے ٹینڈر کئے جس کے بعد ٹھیکیدار کو الاٹمنٹ ملی اور منگل بدھ کی درمیانی شب ڈئیوڈر کی تعمیر شروع کی اور جلد ہی کھیورہ اور ڈاک بنگلہ روڈ پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔ وہیں معززین نے بھی اس کام کی تعریف کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ کا شکریہ ادا کیا۔ میونسپل کونسلر اور صرر بیوپاری منڈل راجوری راجیش گپتا نے ڈئیوڈر کی تعمیر کو اچھا قدم قرار دیا اور کہا کہ ٹریفک جام ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر انتظامیہ نے کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے کاموں میں ہم بھی انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔ وہیں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شفقت میر اور پی ڈی پی لیڈر تعظیم ڈار نے بھی انتظامیہ کے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سڑکوں پر بھی ڈئیوڈر تعمیر کئے جائیں تاکہ ٹریفک جام ختم ہوسکے اور عبداللہ پْل کے ساتھ جو متبادل پْل کی تعمیر شروع کی گئی ہے اس پر خاص توجہ کی ضرورت ہے تاکہ اپنے وقت پر یہ بھی تیار ہوجائے کیونکہ اس پْل سے بھی ٹریفک جام کو کافی فرق پڑ جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا