کیسے پڑھے کی بیٹی،کیسے آگے بڑھے گی بیٹی؟

0
0

گرلزہائیر سیکنڈری منڈی بنیادی ڈھانچے سے محروم،عمارت ناکافی،نئی عمارت کی تعمیرمیں غفلت اورتاخیر
ریاض ملک

منڈی ؍؍ ضلع پونچھ سے 22 کلومیٹر دور منڈی تحصیل میں واحد گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی خدمات انجام دے رہاہے- جس میں سینکڑوں طالبات علم سے فیض یاب ہوتی ہیں- لیکن جگہ کی قلت کو لیکر طالبات سخت پریشانیوں سے دوچار ہورہی ہیں- سکول انتظامیہ کے حوالے پتہ چلاکہ قریب ایک کروڑ 26لاکھ روپیہ منظور ہواہے- لیکن ابھی تک یہاں تعمیری کام پر صرف نہیں ہواہے- لیکن جگہ کی قلت سے زیر تعلیم طالبات کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑ رہاہے- جب کہ اسکول کی عمارت کے ساتھ جگہ موجود ہے – جس پر عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے لیکن زمین کے مالکوں سے بات کرکے ان کو راغب کیا جانا ہوگا – جس کو لیکر کئی لوگوں نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر پر اسکول کی طالبات ہر سال نتائیج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتیں ہیں- یہاں تک کہ کھیل کود میں بھی ضلع بھر میں پوزیشن لینے کے بعد بھی اس اسکول کی عمارت کی طرف کسی کی نظر نہیں پڑی – اور طالبات پریشانیوں سے دوچار ہوتی رہی ہیں – یہاں تک کہ مارنگ اسمبلی کے لئے بھی جگہ نکافی ہے- اور نہ ہی بیٹھنے کے لئے پو-ی طرح دستیاب ہے- عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ کئی بار انتظامیہ کو کہنے اور گزارشات کے بعد بھی اس اسکول کی جگہ کی قلت کو کسی نے بھی نہیں جانچا- انہوں نے کہا تسلی بخش کارکردگی ہوتے ہوے بھی جگہ کی قلت سے دوچار ہیں – انہوں نے کہا جو جگہ اسکول کی سابقہ عمارت کے باہر ہے وہ لگ بھگ دو یا ڈیڑ کنال کے لگ بھگ ہے-. اگر اس کو سکول کی عمارت کی تعمیر میں لایاجاے تو جگہ کی قلت دور ہوسکتی ہے- اور طا لبات کو پڑھائی اور مارنگ اسمبلی میں اسانی ہوگی انہوں نے لفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہیکہ وہ جلد از جلد اس اسکول کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوے مزید رقومات واگزار کریں تاکہ تعمیر کے ساتھ ساتھ والی جگہ پر بھی عمارت بنائی جاسکے -انہوں نے کہا ہر سال اس اسکول کی اچھی تعلیم کی بنیاد پر یہ سکول نمائیاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتاہے لیکن نہ جانے کیوں دیاتلے اندھیرہ ہے کہ یہاں عمارت بہت قلیل ہے جلد از جلد اس اسکول کی مشکلات کو دیکھتے ہوے عمارت اور کھیل کود کے لئے میدان کا بندوبست کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا