فزیکل ویریفکیشن کیلئے کمیٹی تشکیل

0
0

سرکاری کوارٹروں میں غیر قانونی طور رہائش پذیر لوگوں کو نکالا جائے گا۔روہت کنسل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍منصوبہ بندی و ترقی ، ایسٹیٹس اور اطلاعات محکموں کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے ایسٹیٹس محکمہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموںوکشمیر میں سرکاری کوارٹروں میں رہ رہے افراد کی فزیکل ویریفکیشن کے لئے کمیٹی تشکیل دیں۔ انہوں نے ان کوارٹروں کو غیر قانونی طور رہائش پذیر لوگوں کے قبضے سے خالی کرانے کی بھی ہدایت دی۔اِس سلسلے میں طلب کی گئی میٹنگ میں ڈائریکٹر ایسٹیٹس سبھاش چبر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیر او رڈپٹی ڈائریکٹر جموں کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے سرکاری اور سرکار کی جانب سے حاصل کی گئی پرائیویٹ اقامتی سہولیات کو غیر قانونی طور رہ رہے افراد کے قبضے خالی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مختلف محکموں کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ تشکیل دی گئی کمیٹیاں نجی مکانوں اور ہوٹلوں میں قیام پذیر سرکاری ملازمین کی تفصیلات ویریفکیشن کے لئے اِقدامات کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ سرکار کوارٹروں کی الاٹمنٹ کے لئے ڈیٹا بیس منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تفصیلات تیار کی جانی چاہیئے۔ پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کی کارکردگی اور محکمہ کی وِساطت سے عملائے جارہے مختلف پروجیکٹوںکا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے جموں اور سری نگر میں اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کو وقت مقررہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ دربار مو ملازمین کو اَقامتی سہولیات کے تعلق سے درپیش مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری کو بتایا گیا کہ دردست لئے گئے پروجیکٹوں پر شد و مد کے ساتھ کام جاری ہے اور سروال پروجیکٹ پر 80فیصد کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ لور مٹھی پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ای۔ ٹینڈرنگ عمل کے بغیر کوئی بھی تعمیراتی یا رکھ رکھائو کا کام شروع نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اُنہوں نے فائنانشل کوڈ پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت دی۔روہت کنسل نے متعلقہ اَفسروںکو رہائشی کوارٹروں پر دور ہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ تجدیدی کام کو شروع کیا جاسکے۔روہت کنسل نے کہا کہ محکمہ قواعد و ضوابط کے تحت عملے کا تبادلہ بھی عمل میں لائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا