پاٹھشالہ کے نکی ٹپری میں آگ متاثرین سے بھی کی ملاقات
لازوال ڈیسک
کشتواڑاندروال کے کانگریس لیڈر شارق احمد سرڑی نے ان لوگوں کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جن کا حال ہی میں لیان، کیوا، نور، دھنوٹ، جوالپور علاقہ جات میں انتقال ہوا ۔ اس موقع پر بلاک صدر کانگریس کمیٹی بھونجوامحمد اقبال کین، سینئر کانگریس لیڈر فاروق احمد، شمس دین، عبدالحمید، مدثر احمد، تنویر احمد ،محمد عزیزو دیگران موجود تھے۔موقع پر پہنچے کانگریس لیڈران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں ۔انہوں لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا نقصان ہے جو پورا نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ رب قدوس مرحومین کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اسی سلسلہ میں شارق سروڑی نے بھونجوا کے مختلف علاقہ جات میں دورے کے دوران کہا کہ ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی کی کاوشوں سے بھونجوا اور کاہراہ کی بجلی سپلائی کی بہتری کیلئے دو اسٹیشن واگزار کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کام کو شروع کرنے کیلئے 25لاکھ روپئے واگزار کئے جا چکے ہےں اور یہ کام جلد ہی شروع ہو جائے گا جس سے دونوں علاقوں کی بجلی کا حل کیا جائے گا ۔شارق سروڑی نے مزید کہا کہ دونادی تا بھونجوا سڑک کی بہتری کیلئے ایم ایل اے موصوف نے دو سڑکوں کی اپگریڈیشن کیلئے تجویز کیا ہے جس میں دونادی تا بھونجوا تا پٹنازی و شاندری تا لس تا چلاسو سروڑ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کو منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔اس دوران کانگریس لیڈران کی ٹیم نے پاٹھشالہ کے نکی ٹپری علاقہ میں دورہ کر آگ متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں گھر کی تعمیر کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کروائی۔