کوشامبی؍؍اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے میں ممنگل کو ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کوکھراج علاقے میں آج دوپہر ایک لڑکی رشتہ داری سے اپنے گھر لوٹ رہی تھی۔ گوندپور گوریوں باشندہ لال چند پاسی نامی نوجوان بچی کو زبردستی کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی اور دھمکی دے کر فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں اہل خانہ کی تحریر پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ متأثرہ کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے ۔