شوپیان میں پی ایم ای جی پی کے تحت بات چیت کے پروگرام کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفس شوپیان میںآج پی ایم ای جی پی کے تحت ایک روزہ بات چیت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ا س موقعہ پر ترقیاتی کمشنر چودھری محمد یاسین نے پروگرام کی صدارت کی۔اس دوران ضلع سطح کی ٹاسک فورس کمیٹی کا قیام عمل میںلایا گیا تاکہ متعلقہ نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی جاسکے اوراُن کی طرف سے پیش کی جارہی درخواستوں کو حتمی شکل دی جاسکے اورانہیں پی ایم ای جی پی اورڈی آئی سی شوپیان کے تحت بنکوں سے قرضہ فراہم کئے جاسکیں۔اس دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 317نوجوانوں بشمول 73کے وی آئی سی ،64کے وی آئی بی اور180نوجوانوںنے پروگرام میں شرکت کی۔ترقیاتی کمشنر نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ قائم کئے جارہے کاروباری یونٹو ں سے پورا استفادہ کریں ۔انہوںنے نوجوانوں کے لئے مختلف کاروباری پہلوئوں کو بھی اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ کاروباری یونٹوں کے قیام سے خود روزگار وسائل میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوںنے نوجوانوں سے تلقین کی کہ وہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں سے بھرپور استفادہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا