کنڈ میں عرس نورشاہ ولی بغدادیؒ کے سلسلے میں انتظامات

0
0

ترقیاتی کمشنر نے جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجازبٹ نے آج اے ڈی سی کے ہمراہ کُنڈ والٹینگومیں نور شاہ ولی بغدادیؒ کی زیارت گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوںنے عرس کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔عرس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی امید ہے۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ محکمہ بجلی ،صحت عامہ اورپولیس آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے عرس کے سلسلے میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔انہوںنے زیارت گاہ کی انتظامیہ کے ساتھ بھی سالانہ عرس کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔زیارت گاہ کی انتظامیہ نے عرس کے لئے کئے جارہے سرکاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا