کثیر منزلہ کارپارکنگ کی تعمیر کی پیش رفت کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے آج ایک تفصیلی دورے کے دوران کئی اہم پروجیکٹوں بشمول گورنمنٹ میڈیکل کالج کی تعمیر کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔جے کے پی پی سی کی طرف سے تعمیر کئے جارہے اس پروجیکٹ پر139کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس دوران جے کے بی سی سی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے بتایا کہ اکیڈمک بلا،ایڈمنسٹریٹو بلاک،لیبارٹری بلاک اور رہائشی کواٹروں پر کام سرعت کے ساتھ جاری ہے۔ان کاموں کے لئے جنوری2020ء تک 127کروڑ روپے میں سے 58کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔اُدھر ترقیاتی کمشنر نے گورنمنٹ پالیٹینیک کالج کے ریسونگ کے کام کے علاوہ نرسنگ کالج،10ایم وی اے رسیونگ اسٹیشن اورجنگلات مندی میں کثیر منزلہ کارپارکنگ کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔انہوںنے دیگر اہم پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں بھی موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔