ضلع رام بن کی کل 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہے
سوہل جاوید
بانہال؍؍انڈین آرمی نا صرف ملک کے تحفظ کے لئے سرحدوں پر ہروقت کھڑی رہتی ہے بلکہ ملک کے باشندوں کی فلاح و بہبودی کے کاموں میں بھی اپنا کلیدی کردار نبھاتی ہے۔اگر بانہال کی بات کی جائے تو فوج ساراسال لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے کام کرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے بانہال میں فوج اور عوام کا تعل میل ایک مثال بن چکا ہے۔کبھی یہاں کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے اور ان کے ہنرمیں مزید نکھار لانے کئے کرکٹ اور والی بال کے ٹورنامنٹوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔کبھی فوج کی طرف سیبانہال کے سکولوں میں کمپیوٹر جیسی سہولیات میسر کی جاتی ہے اور کبھی بانہال کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جانوروں اور انسانوں کے لئے طبی کیمپ لگائے جاتے ہیں۔اسی کے چلتے بانہال کے گنڈ ہیلی پیڈ کھیل کے میدان میں ایک والی بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں ضلع رام بن سے تعلق شدہ 16 ٹیمیں اپنی شرکت کو یقینی بنانے جا رہی ہے جبکہ پہلے روز چار مقابلے ہوئے۔اور ٹورنامنٹ ناک آوٹ بنیادوں پر کھیلا جا رہا ہے۔ علاقہ کے نوجوانوں نے انڈین آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انڈین آرمی بانہال کے نوجوانوں کے مستقبل کو لے کافی فکر مند ہے اور نوجوانوں کو منشیات یا دوسری سماجی برائیوں سے دور رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور فوج یہاں کے نوجوانوں کے ہنر میں مزید نکھار لانا چاہتی ہے تاکہ یہاں کے نوجوان ذہنی و جسمانی طور تندرست رہے۔