پہلی جے اینڈ کے فارسٹرس فِٹنس کم اِنڈورنس میٹ اِختتام پذیر

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍پہلی جے اینڈ کے فارسٹرس فٹنس کم انڈورنس میٹ آج فارسٹ پروٹیکشن فورس گرائونڈ سڈھرا میں اِختتام پذیر ہوا۔اِس میں جموں وکشمیر کے مختلف فارسٹ سرکلوں کے 350سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی سی سی ایف جے اینڈ کے ڈاکٹر موہت گیر انے کئی دیگر اَفسروں کی موجودگی میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل عطا کئے۔اَپنے خطبے میں اُنہوں نے تندرست اور توانا رہنے کی اِفادیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اِن کھیل مقابلوں سے ذہنی نشو و نما بڑھنے کے ساتھ ساتھ سپورٹنگ جذبے کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اَفسروں اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں ۔اُنہوں نے کہا کہ فارسٹر جموںوکشمیر کے 48فیصد جغرافیائی علاقے کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں اس لئے اُن کا ذہنی او رجسمانی طور توانا ہونا لازمی ہے۔ڈاکٹر گیرا نے ریجنل ڈائریکٹر جموں ورلڈ لائف پروٹیکشن محکمہ ڈاکٹر کمار ایم کے کی بہتر نظامت کے لئے اُن کی ستائش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا