بھاجپا کے کچھ وزراءکو کوٹرنکہ سب ضلع بننے پر دقت کیا ہے؟

0
0

کیا ہمارے ہندوستانی ہونے پر شک ہے: مختار احمد
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ کے پی ڈی پی یوتھ لیڈر مختار احمد نے بھاجپا کے کچھ وزراءپر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ بھاجپا کے چند کابینہ وزراءپر جنہوں نے کوٹرنکہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی مخالفت کی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 20 مارچ کوکابینہ میٹنگ میں بھاجپا کے چند وزراءنے یہ بیان دیا کہ کوٹرنکہ میں جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دفتر کھولا گیا ہے اس کو ہٹایا جائے جس پر کوٹرنکہ میں پی ڈی پی یوتھ لیڈر مختار احمد چوھدری نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھاجپا کے وزراءکو ایسے بیان دینے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتاہے اگر بھاجپا نے تعمیر وترقی کی بنیاد پر پی ڈی پی کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا تو اب یہ ادھر ا±دھر کی باتیں کرنا اور لوگوں کو مذہب وملت کے نام پر بانٹنے کا ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے ۔مختار احمد نے کہا کہ جن وزراءکو بلاور، بسوہلی اور بھدروہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹھانے میں دقت نہیں ان کو کوٹرنکہ میں مخالفت کرنے کا کیا مقصد ہے ۔کیا کوٹرنکہ کی عوام پر ہندوستانی ہونے کا شک ہے یا ان وزراءکا ضمیر کوٹرنکہ کی تعمیر وترقی برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہا بھاجپا کی اس وقت مرکز اور ریاست میں دونوں جگہ سرکار ہے تو پھر یہ مخالفت کیوں اگر نوشہرہ اور کالاکوٹ کی عوام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لئے ایک ماہ سے سڑکوں پر ہے تو ان کا بھی حق ہے انہوں نے بھی اپنا قیمتی ووٹ دے کر اپنے لیڈران کو اسمبلی میں اسی امید سے بھیجا ہوا ہے کہ کچھ تعمیر وترقی ہوگی ان کو بھی دیا جائے کون سی سرکار کے پاس آفیسران کی کمی ہے مختار احمد نے کہا کہ کوٹرنکہ ایک بہت دورداز علاقہ ہے جہاں اے ڈی سی کی اشد ضرورت ہم سرکار کے اس فیصلہ کی سراہنا کرتے ہیں اورریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی سے گزارش کرتے ہیں کے ہمارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کسی ایک دو وزراءکی مخالفت پر یہاں سے ہر گز نہ ہٹایا جائے ورنہ حالات ٹھیک نہیں ہونگے مختار احمد نے کہا کالاکوٹ کے مقامی ایم ایل اے اور ریاستی کابینہ وزیر چوھدری عبدالغنی کوہلی نے بھی کالاکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مطالبہ کیا ہے وہ علاقہ بھی بہت پسماندہ ہے وہاں پر سابقہ سیاستدانوں نے صرف عوام کو ووٹ بنک کے طور پر استعمال کیا ہے اب اگر کوہلی صاحب وہاں کی تعمیر وترقی میں بھڑ چڑھ حصہ لے رہے ہیں اور عوامی مشکلاتوں کا ازالہ ہورہا ہے تو وہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم پوری ریاست جموں وکشمیر کی تعمیر وترقی چاہتے ہیں اور اس موجودہ مخلوط سرکار میں ہمارے نمائندوں کو بھی چاہئے کہ بغیر ذات پات مذہب و ملت کے پوری ریاست کی تعمیر وترقی کریں تاکہ لوگوں کی مشکلاتوں کا ازالہ ہوسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا