حکومت بہتر حکمرانی کو لوگوں کی دہلیز پر لانے کی وعدہ بند۔پی کے پولے

0
0

سری نگر میں شکایتوں کے ازالے کے کیمپ کے دوران کئی وَفود سے ملاقات کی
سری نگر؍؍خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین کے سیکرٹری پی کے پولے نے آج یہاں کہ جموںوکشمیر میں اِنتظامی سیکرٹری لوگوں کو بہتر حکمرانی اُن کے دہلیز پر لانے کے لئے جُڑے رہیں گے۔بینکٹ ہال سری نگر میں منعقدہ عوامی رابطہ کے پروگرام کے دوران مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پولے نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی شکایات دُور کرنے اور اُنہیں معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے اِس طرح کے پروگراموں کے اِنعقاد کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے اِن اقدامات کے ذریعے ، جن میں بیک ٹو ولیج پروگرام بھی شامل ہے ، مقامی سطح پر عوامی خدمات فراہم کرنے کے عمل کو استحکام بخشنے کے لئے کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔جموں وکشمیر حکومت نے حال ہی میں ایک حکمنامے کے تحت تمام اِنتظامی سیکرٹریوں کو جموںوکشمیر کے دونوں صوبوں میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی۔اِس سلسلے میں موجودہ ماہِ فروری کے لئے پروگرام کو بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔پولے نے کیمپ کے دوران کئی وَفود سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل اور مطالبات بغور سنے ۔پلوامہ ، بارہمولہ اور سری نگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے وَفود ، فیئرپرائس شاپ کیپرس کے علاوہ کئی دیگر وفود سیکرٹری موصوف سے ملاقی ہوئے اور حکومت کی طرف سے اس طرح کے اقدامات شروع کرنے کی ستائش کی۔پولے نے اِس موقعہ پر موجود افسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی اہمیت کے حامل مسائل حل کرنے کو ترجیح دیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک اپنی اہمیت کے مد نظر لوگوں کے توقعات پر کھرا اُترنا چاہیئے اور عوامی تقسیم کاری کے نظام کے معیار کو بہتر بنانے کی اَشد ضرورت ہے۔اِس موقعہ پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی کے پولے نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کی ہند کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں سے مستفید ہونا چاہیئے ۔سیکرٹری موصوف کو اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع صارفین فورم قائم کرنے کے لئے ڈی پی آر مرتب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردنی کے معیار کی جانچ یقینی بنانے کے لئے تما م اضلاع میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ متحرک کئے گئے ہیں تاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی جیسے بدعتوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ چاول، گندم ، چینی، رسوئی گیس ،تیل خاکی، پیٹرول او رڈیزل کی سٹاک و سپلائی پوزیشن کا باقاعدہ انسپکشن جاری رکھنے کے لئے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر صوبے بشمول لیہہ اور کرگل اضلاع میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت محکمہ نے 68.10لاکھ صارفین کو ایکٹ کے دائرے میں لایا ہے۔بعد میں سیکرٹری موصوف نے ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ سپلائز میں افسران کی ایک اور میٹنگ کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر محکمہ محکمہ خوراک بشیر احمد خان، جوائنٹ ڈائریکٹر ، ضلع افسران ، تیل کمپنیوں کے نمائندے بھی موجو دتھے۔ڈائریکٹر موصوف نے میٹنگ میں بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر محکمہ نے صارفین کے لئے 74931میٹرک ٹن چاول اور 4077میٹرک ٹن گندم فراہم کیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ لوگوں کو شکایات درج کرانے کے لئے محکمہ نے ٹول فری نمبرات 1967اور 1800- 180 -7011 فراہم کئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا