جے کے بنک نے پوائنٹ آف سیل (PoS)پر کرایوں کو حذف کرنے کا اعلان کیا

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جے کے بنک نے اگست2019سے جنوری 2020تک مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر میں نصب پوائنٹ آف سیل (POS) ٹرمنلز پر کرایہ حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ رعایت پوائنٹ آف سیل ٹرمنلز (جی پی آر ایس اور ایم پی او ایس دونوں ) ،پرکرایہ حذف کرکے دی جارہی ہے ۔یہ قدم یہاں کے بنیادی مالیاتی ادارے کی جانب سے خطے میں بغیر نقد ادائیگیوں کو بڑھاوادینے کیلئے اٹھایا گیاہے ۔اس سلسلے میں بنک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹرراجیش کمار چھبر نے کہاکہ’’جموں وکشمیر میں کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر،بنک نے پی او ایس مشینوں کے صارفین کو راحت پہنچانے کا فیصلہ لیا ہے ‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ بنک کی جانب سے موثر ڈیجیٹل پالیسی کے نفاذ کے باعث ہی تیز اور محفوظ ڈیجیٹل لین دین ممکن ہوسکا ہے نیز اس قدم سے آئندہ چند برسوں کے دوران ڈیجیٹل لین دین کوسوفیصدتک بڑھاواملے گا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (MeitY)نے کچھ عرصہ قبل’جے کے بنک کوڈیجی دھن ڈیش بورڑ۔’’ملک میں ہونے والی تمام ڈیجیٹل ادائیگیوں کا جائزہ ،نگرانی اورصحیح رپورٹنگ کرنے والے پلیٹ فارم‘‘ کے ذریعے ملکی سطح پر ’تیسرا مقام حاصل ہونے کا اعزاز بخشا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا