کرناہ کی سرحدیں ایک بار پھر گونج اُٹھی

0
0

شہری کی موت،ایک زخمی،مکانات کونقصان
زبیر احمد

کرناہ؍؍جنگ بندی معاہدے کی حلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں ایک بار پھر ہندو پاک کے مابین شدید گولا باری سے کرناہ کی سرحدیں گونج اٹھی اور لوگوں میں خوف وہراس پایا گیا سنیچر علی الصبح سے ہند پاک افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانے بناتے ہوئے شدید گولا باری کی ۔مقامی لوگوں نے بتایا سنیچر کی صبح سے کرناہ کے جاڈا,جبڑی سدپورہ دھنی امروہی علاقوں میں جنگ بندی معاہدے کی حلاف ورزی کرتے ہوئے ہند پاک افواج چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا گولا باری سے 60 سالا محمد سلیم ولد امام دین ساکنہ ٹاڈ نامی شہری شل لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک دوسرا شخص محمدخوشحال زخمہ پوا۔کئی ایک مویشی زخمی ہوئے۔ گولہ باری سے کئی رہاشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔شام دیر گے تک گولا باری کا تبادلہ جاری تھا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا