لاہور، (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں آف اسپنر بلال آصف کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مصباح الحق نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو راولپنڈی روانہ ہوگی جہاں ٹیم ٹریننگ کا آغاز 4 فروری کو کرے گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹیم :اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ۔