ماؤنٹ موگانی، (یو این آئی) ہندوستانی بلے باز روہت شرما نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی -20 میچ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 14000 رن مکمل کر لئے ہیں۔
روہت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 31 رن بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں اپنے 14000 ہزار رن پورے کئے ۔ روہت ایسا کرنے والے دنیا کے 43 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت نے 32 ٹیسٹ میچوں میں 2141 رن، 224 ون ڈے میچوں میں 9115 رن اور 107 ٹوئنٹی -20 میں 2713 رنز بنائے ہیں۔روہت بین الاقوامی کرکٹ میں 14000 رن بنانے والے ہندستان کے آٹھویں کھلاڑی ہیں. روہت سے پہلے ہندستان کی جانب سے اس فہرست میں سچن تندولکر، راہل دراوڑ، وراٹ کوہلی، سورو گنگولی، مہندر سنگھ دھونی، وریندر سہواگ اور محمد اظہر الدین شامل ہیں۔
یو این آئی۔