یواین آئی
نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی دہلی میں انتخابی تشہیر پر روک لگانے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی الیکشن کمیشن سے مانگ کی۔مسٹر سنگھ نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ لیڈر او رموضوع سے خالی بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی میں انتخابات میں خلل ڈالنے کی سازش کررہی ہے اور جب میں نے یہ بات کہی تھی تومجھ سے اس بات کے ثبوت مانگے گئے تھے ۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ پہلے تو بی جے پی کے دو بڑے مرکزی وزیر فساد کرانے کے لئے اشتعال انگیز تقریر کرتے ہیں، اس کے بعد طمنچہ کلچر کے لوگ نکل کرآتے ہیں، کھل عام بندوقیں لہراتے ہیں اور پولیس کے سامنے دہلی کی سڑکوں پر گولیاں چلاتے ہیں اور پولیس کھڑی رہتی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ پولیس کے ہاتھ کسی اور نے نہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے باندھے ہوئے ہیں۔