4 فیصد ریزرویشن سے پہاڑیوں کو ملی بڑی راحت

0
0

پہلا مرحلہ پار، اب ایس ٹی درجہ ملنے کی اُمید: سمرین خان
عمرارشدملک

راجوری؍؍پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو 4 فیصد کی ریزرویشن دینے کا اعلان کر کے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر نے پہاڑیوں کی جدوجہد کو تسلیم کر دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار کرتے ہوئے بھاجپا لیڈر اور ینگ خواتین سرپنچ سمرین خان نے لازوال نیوز سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر، بھاجپا کی جموں کشمیر اکائی اور تمام پہاڑی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 4 فیصد ریزرویشن دے کر حکومت نے پہاڑیوں کی تحریک کو اور مطالبہ کو تسلیم کر لیا ہے۔ سمرین خان نے جموں کشمیر کے تمام پہاڑی بولنے والوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قوم نے پہلا مرحلہ پار کر لیا ہے اب منزل دور نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی قوم نے 40 سال اس تحریک کو چلایا لیکن ماضی کے حکمرانوں نے ہماری جدوجہد کا صرف مذاق اڑایا لیکن اس وقت کی بھاجپا حکومت نے پہاڑیوں کے ساتھ انصاف کیا اور ہمارے مطالبات کو بھی تسلیم کیا۔ سمرین خان نے کہا کہ 4 فیصد ریزرویشن کی بات نہیں لیکن اب ہمیں سرکاری سطح پر تسلیم کیا گیا ہے اور اب وہ دن بھی دور نہیں جب پہاڑی قوم کو بھی ایس ٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا