شاہ ہلال
کولگام ؍؍ جنوبی ضلع کولگام کے آمنو گاؤں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں چار رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوئے اوراْن میں موجود جائداد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق دوران شب آمنو کولگام میں اچانک ایک مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید تین مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر مقامی لوگوں اور فائر سروس عملہ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم چار مکانیں مکمل طور خاکستر ہوچکے اور اْن میں لاکھوں روپئے مالیت کی جایئداد اور بچوں کی کتابیں، تعلیمی دستاویزات کے علاوہ ملبوسات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے اور مزکورہ کنبے سردی کے ان کٹھن ایام میں کھلے آسمان تلے آنے پر مجبور ہوئے۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ کنبوں کیلئے امداد فراہم کرے۔