نصف سے زائید پنچائیت بجلی سے محروم :انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
ریاض ملک
منڈی؍؍ یونین ٹیراٹری لگتے ہی مرکزی حکومت کی جانب سے لگاتار وعدے کئے جارہے ہیں کہ تمام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں لیکن ابھی تک وہ وعدے صرف وعدوں تک ہی محدود ہیں ۔ پنچائیت چکھڑی بن جس کی جیتی جاگتی مثال ہے جو نصف سے بھی زائید ابھی بجلی سہولیات سے محروم ہے۔ اس حوالے سے پنچائیت چکھڑی بَن سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن محمد یاسین شاہ وان کے ہمراں ممبر پنچائیت چکھڑی بَن حافظ محمد بشیر محمد رفیق وغیرہ نے کہا کہ پنچائیت چکھڑی بن کی عوام کی مشکلات کو کوم سنے گا۔اس دوران محمد یاسین شاہ نے کہا کہ آزادی کے 74 سال بعد بھی ہم سڑک بجلی پانی ہیلتھ جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا یہاں تک کہ نصف سے زیادہ آبادی ابھی بھی بجلی تک سے محروم ہے جن میں ناگاناڑی بَن بالا درمیانہ بن وغیرہ میں بجلی کاکوئی بندوبست نہیں ہے جس کودیکھتے ہوئے اعلی حکام کو کئی بار کہا گیا اور ریزولیشن بھی پیش کی گئی لیکن کسی نے بھی یہاں آنے کی زحمت گوارانہیں کی۔ گزشتہ سال ایک ماہ ناگاناڑی میں بجلی بحال کی گئی تھی لیکن اس کے بعد برف سے تاریں ٹوٹی تھیں آج تک بحال نہ گئی ہے جبکہ یہاں کی دیہی عوام کے مسائیل کو اجاگر کرنے اور زمینی سطح پر عوامی مسائل سننے کے لئے بلاک ڈولپمنٹ چیرمین کا انتخاباب عمل میں لاے گئے لیکن 5 ماہ گزر جانے کے بعد بھی کبھی بلاک لورن کا بی ڈی سی چیئرمین بھی علاقہ میں نہیں دیکھاہے کیوں کہ اب عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ کا کام کرنے والا بی ڈی سی چیئرمین ہے لیکن وہ بھی اس غریب اور لاچار عوام کے درمیان کبھی آنے کی زحمت گوارانہیں کرتاہے جوکہ ایک افسوس کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا بلاک ڈولپمنٹ چیئرمین صرف لورن کا نہیں ہے بلکہ لورن بلاک کی پوری گیارہ پنچائیتوں کا چیئرمین ہے جس کو تمام علاقوں کا دوراکرکے یہاں کی عوام کے مسائیل سے اگاہی حاصل کرنی چاہیے لیکن کئی لوگوں نے ابھی چیئرمین کو دیکھاتک نہیں یہاں تک کہ مرکزی وزیر کی امد کے موقع پر بھی چیرمین علاقہ کی مشکلات بتانے سے قاصر رہی ۔انہوں نے کہا اس وقت بجلی نہ ہونے سے گھپ اندھیرے میں علاقہ ڈوباہواہے مگر کوئی بھی محکمہ فرد یہاں نہیں آیا۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی وساطت سے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ پنچائیت چکھڑی بَن کی عوام کو سڑک ہیلتھ اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدام اٹھائیں تاکہ یہاں کی غریب عوام کو راحت نصیب ہو