کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ

0
0

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ امکانی کراناوائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اوراس سلسلے میں تمام احتیاطی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس بیماری کی روکتھام کے لئے ضلع بھر میں تحصیل سطح پر لوگوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس سلسلے میں ٹاون ہال بانڈی پورہ میں سب سے اہم تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر سی ایم او ڈاکٹر تجمل حسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ تقریب میں نوڈل آفیسر اور تحصیل بانڈی پور ہ نے بھی شرکت کی۔پروگرا م کے دوران ماہرین نے شرکأ کو وائر س سے روکتھام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اُنہیں صلاح دی کہ وہ کھانسی یا چھینک کے دوران اپنی ناک کو ٹشو کاغذ سے ڈھانپ لیں ۔سی ایم او نے شرکا ٔپر زو ردیا کہ بیمار ی سے متعلق فکر مندی کی کوئی بات نہیں ۔البتہ وہ وائرس سے بچائوں کے لئے احتیاطی تدابیر سے کام لیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر سمبل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پور ہ میں علاحدہ وارڈ قائم کئے گئے ہیں جبکہ بیماری سے روکتھام کے لئے دیگر اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں وائرس سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم کا قیام لایا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر لوگ ان نمبرات 01957-225024 اور 9419010752 پررابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا