امریکہ میں چرچ میں فائرنگ ، دو ہلاک ، دو زخمی

0
0

واشنگٹن ،2فروری (ژنہوا) امریکہ کے فلوریڈا کے شہر ریویرا بیچ میں واقع ایک چرچ میں فائرنگ ہونے کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق 2:34 بجے وکٹر سٹی چرچ میں پیش آیا۔
اس واقعے میں ، ایک نابالغ سمیت دو افرادکی موقع پر ہی موت ہوگئی ، جبکہ ایک خاتون اور ایک نابالغ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا